Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Seven million people are ready for voluntary defense in the event of a US ground attack, Iranian Speaker Baqir Qalibat
دنیا

ایران نے باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 17, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران نے باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

ایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے، جسے تہران اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے تزویراتی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد باقر قالیباف کو حال ہی میں چین کے حوالے سے حکومت اور مختلف قومی اداروں کے درمیان رابطہ کار کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کے معاملات میں خصوصی کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس تقرری کی تجویز ایرانی صدر Masoud Pezeshkian کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جبکہ ایران کے سپریم لیڈر Mojtaba Khamenei نے اس کی منظوری دی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ باقر قالیباف کو ماضی میں تعینات کیے جانے والے خصوصی نمائندوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع اختیارات دیے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کا خواہاں ہے۔

تسنیم کے مطابق باقر قالیباف چین سے متعلق مختلف قومی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کے فرائض انجام دیں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا وہ اس نئی ذمہ داری کے ساتھ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے یا نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران عالمی دباؤ، اقتصادی پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں چین کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سفارتی روابط کو مزید وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

Next

ابوظہبی کے براکہ جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ، آتشزدگی کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme