Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سپریم کورٹ نے سرکاری اہلکاروں پر حملہ دہشتگردی اور ریاستی رٹ پر براہ راست حملہ قرار دیدیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 2 Min Read
Comments Off on سپریم کورٹ نے سرکاری اہلکاروں پر حملہ دہشتگردی اور ریاستی رٹ پر براہ راست حملہ قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے لاہور میں دو پولیس افسران اور ایک کانسٹیبل کو قتل کرنے والے مجرم مشتاق احمد کی نظرثانی درخواست خارج کر دی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت کے مطابق سرکاری اہلکاروں پر حملہ ریاست کی رٹ اور نظامِ انصاف پر براہ راست حملہ ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا نجی دشمنی نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔

عدالت نے کہا کہ نظرثانی کی درخواست 1598 دن کی غیر معمولی تاخیر سے دائر کی گئی اور درخواست گزار تاخیر کے ایک ایک دن کا معقول جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

سپریم کورٹ کے مطابق مجرم مشتاق احمد پر دورانِ ڈیوٹی دو پولیس افسران اور ایک کانسٹیبل کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہے۔ مجرم نے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو تین بار سزائے موت سنائی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے اپنے پہلے فیصلے میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

 

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

درخواست گزار مشتاق احمد نے سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے خلاف نظرثانی دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا تھا۔ عدالت نے انسدادِ دہشت گردی اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات کے تحت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سپریم کورٹ نے نظرثانی میں عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

سپریم کورٹ کے مطابق ملزم درخواست گزار نے اس وقت دو پولیس افسران اور ایک کانسٹیبل پر فائرنگ کی جب وہ ڈیوٹی پر تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پرائیوٹ تنازعہ پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا ریاست کی اتھارٹی کی براہِ راست توہین ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

Next

پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے، وزیرِ خزانہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme