Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پرامن باہمی طرز زندگی کے فروغ کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، مریم نواز

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 2 Min Read
Comments Off on پرامن باہمی طرز زندگی کے فروغ کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے، مریم نواز

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد ایک پرامن، پرسکون اور پُروقار دنیا کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ عالمی بحرانوں کے دوران پاکستان نے ایک امن پسند ملک کے طور پر اپنی شناخت مزید مستحکم کی ہے، جبکہ امن و خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان نے بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان کی امن پسند شناخت ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے اور پرامن، ہم آہنگ، متحد اور یکسو معاشرے کی تشکیل ہماری اجتماعی جدوجہد کا اہم حصہ ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پرامن اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے پُرعزم ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر اور مثالی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر شہری رنگ، نسل اور مذہبی تعصب سے بالاتر ہو کر باوقار اور پرامن زندگی گزار سکتا ہے، جبکہ لسانی، سماجی، مسلکی اور تہذیبی تناؤ کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

مریم نواز شریف نے زور دیا کہ پرامن باہمی طرز زندگی کے فروغ کے لیے فکری اور عملی انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، خواتین کو محفوظ اور بااختیار بنانے کی کاوشیں بھی دراصل پرامن معاشرے کے قیام کی جانب اہم قدم ہیں، جبکہ تشدد کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے قانونی اصلاحات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں پرامن معاشرے کی تشکیل کا عزم غیر متزلزل ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر پاکستانی امن، عزت اور باہمی احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان اور مصر کے درمیان وزارت داخلہ سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

Next

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme