Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 16, 2026 1 Min Read
Comments Off on بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

سلہٹ میں جاری پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اس لیے قومی ٹیم کے لیے یہ مقابلہ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد اور اسپنر ساجد خان کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی کو اس میچ کے لیے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ نئی کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوگی، جبکہ میزبان بنگلہ دیش اپنی تاریخی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

سلہٹ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، خاص طور پر پاکستانی بولنگ اٹیک پر نظریں مرکوز ہیں جسے ابتدا میں ہی بنگلہ دیشی بیٹرز کو دباؤ میں لانا ہوگا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

لاہور کے تھیٹرز میں پرانے اوقات بحال، ڈراموں کی نمائش رات ایک بجے تک جاری رہے گی

Next

آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھارت میں طلب، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلیوں پر غور

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme