Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

بھارت میں منعقدہ برکس اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم، ایران جنگ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 2 Min Read
Comments Off on بھارت میں منعقدہ برکس اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم، ایران جنگ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے

نئی دہلی – برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کسی مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم ہوگیا، جس سے ایران میں جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک کے درمیان اختلافات واضح ہوگئے۔ اجلاس کے اختتام پر میزبان ملک بھارت کو صرف چیئرمین کا بیان جاری کرنا پڑا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا تھا کہ برکس ممالک امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کی واضح مذمت کریں، تاہم بعض رکن ممالک نے اس مؤقف کی حمایت نہیں کی۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان کشیدگی اجلاس کے دوران نمایاں رہی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس میں اشارہ دیا کہ برکس کے ایک رکن ملک نے مشترکہ اعلامیے کے بعض حصوں کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے صرف ان امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جو اس کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے تھے، اور اس معاملے کو ایران کے دفاعی ردعمل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے بار بار حملے کیے گئے جن میں شہری تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ اماراتی حکام نے واضح کیا کہ ملک اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

بھارت کی جانب سے جاری کردہ چیئرمین بیان میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک کے مختلف مؤقف موجود ہیں، تاہم تمام ممالک نے سفارت کاری، مذاکرات، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں آبنائے ہرمز سمیت بین الاقوامی بحری راستوں کو محفوظ اور کھلا رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ غزہ کی صورتحال پر فلسطینی علاقوں کے اتحاد اور انسانی بحران کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع کا فیصلہ

Next

دورۂ چین کے اختتام پر امریکی وفد نے چینی حکام کی دی گئی اشیا ایئرپورٹ پر تلف کردیں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme