Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

پاکستانی ثالثی کی کوششیں ناکام نہیں ہوئیں، ایران اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد کی فضا برقرار، عباس عراقچی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستانی ثالثی کی کوششیں ناکام نہیں ہوئیں، ایران اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد کی فضا برقرار، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تاحال ناکام نہیں ہوئیں، تاہم مذاکرات ایک انتہائی مشکل مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں کیونکہ ایران اور امریکا کے درمیان عدم اعتماد کی فضا بدستور برقرار ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ موجودہ تعطل کی بڑی وجہ امریکی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سفارتی حل چاہتا ہے لیکن امریکا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اسی لیے مذاکراتی عمل آگے بڑھنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

عباس عراقچی نے روس کی جانب سے افزودہ یورینیم منتقل کرنے کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت اپنے افزودہ یورینیم کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر غور نہیں کر رہا۔ ان کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سب سے بڑا ڈیڈ لاک یورینیم افزودگی کے معاملے پر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار ایران نہیں بلکہ وہ ممالک ہیں جو ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں میں شامل رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں شریک ممالک کے علاوہ آبنائے ہرمز دیگر تمام ممالک کے لیے کھلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ بنائی جا سکتی ہے اور عالمی بحری تجارت معمول پر واپس آ سکتی ہے۔

عباس عراقچی نے انکشاف کیا کہ ایران نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا کیونکہ وہاں سے ایران کے خلاف کارروائیاں کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا متحدہ عرب امارات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ صرف اپنا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو ایران بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے چین کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ماضی میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بحال کرانے میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔ ان کے مطابق ایران چین کو ایک قابلِ اعتماد اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے اور سفارتی عمل میں چین کی کسی بھی مثبت کوشش کا خیر مقدم کرے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہتا اور اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی دباؤ، دھمکی یا عسکری کارروائی کے سامنے جھکنے والا نہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑی شارٹ لسٹ، قومی ٹیم کے فائنل ٹرائلز 19 اور 20 مئی کو ہوں گے

Next

ذاتی طور پرایران جنگ بندی کے حق میں نہیں تھا، پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر کی گئی، ٹرمپ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme