Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سابق چیئرمین پی سی بی اور نسیم زہرہ سمیت ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید رہائشیوں کا عدالت سے رجوع

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 1 Min Read
Comments Off on سابق چیئرمین پی سی بی اور نسیم زہرہ سمیت ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے مزید رہائشیوں کا عدالت سے رجوع

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو عمارت کے مزید رہائشیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے 30 اپریل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

احسان مانی، نسیم زہرہ اور مائرہ فیصل کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔

اپیل کنندگان کے مطابق وہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پراجیکٹ میں اپارٹمنٹس کے قانونی سب لیزی اور قابض ہیں۔

انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 9 جنوری 2019 کے حکم میں ان ٹاورز کی زمین کو دیگر غیر تعمیر شدہ زمین سے الگ قرار دیا تھا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹاور بی اور سی کی تعمیر کے لیے لیز کی رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے، ٹاورز کو بی این پی کے کسی ڈیفالٹ کے بدلے بحقِ سرکار ضبط نہیں کیا جا سکتا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے لیز منسوخ کرنے کے بعد ٹاورز کا انتظام سنبھال کر سب لیز ہولڈرز کی حیثیت تسلیم کی تھی۔

استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کا پیراگراف نمبر 30 کالعدم قرار دیا جائے، پیراگراف نمبر 30 سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ہے۔

اپیل کنندگان نے استدعا کی ہے کہ ان کے لیز ہولڈ حقوق کو جائز قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے کو ان کے پرامن قبضے میں مداخلت سے روکا جائے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان

Next

چین کا ایران بحران پر فوری مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme