Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی،دنیا میں کسی ملک کےامیج کو جاننا ہوتو فائنانشل مارکیٹس کی کسوٹی سےاچھا پیمانہ کوئی دوسرا نہیں ہوتا،پاکستان کو جب جب اسکی ضرورت قرض کی عالمی منڈی میں لیکر گئی تو ہر بارعالمی سرمایہ کاروں نے اپنی شرائط پر قرض فراہمی کے معاہدے کئے لیکن اس بار یہ روایت بدل چکی ہے۔

عالمی سطح پرپاکستان کے تبدیل ہوتے امیج نےعالمی سرمایہ کاروں کے رویےبھی تبدیل کر دیئے ہیں، پاکستان کی جانب سےدنیا کی دوسری سب سے بڑی آف شور کیپٹل مارکیٹ میں اس بار ایسا کچھ ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

پاکستان نے پہلی بار چائنیز کرنسی میں عالمی سرمایہ کاروں کو  پانڈا بانڈز فروخت کرنے کی پیشکش کی جس پر ایسا رسپانس آیا جو خود وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کیلئے بھی غیر متوقع تھا،عالمی سرمایہ کاروں نے آئی ایم ایف کی قسط کے برابر قرض آئی ایم ایف سے سستے مارک اپ پر پاکستان کو فراہم کرنے کی پیشکشں کیں۔

پاکستان کو توقع سےبھی زیادہ اچھا اورتاریخی رسپانس ملا،جس نےمستقبل میں انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ سے سستے اور آسان نئے قرضوں کی راہ ہموار کردی،پاکستان نے پہلے مرحلے میں پانڈا بانڈز فروخت کرکے پونے دو ارب یوآن جس کی امریکی ڈالرمیں مالیت 25 کروڑ ڈالر بنتی ہے قرض حاصل کرلیا جس پر شرح منافع یا مارک اپ صرف 2.5 فیصد سالانہ کے حساب سے پاکستان ادا کرے گا ۔۔ یہ اب تک پاکستان کے بانڈ مارکیٹ سے تاریخ کا سب سے سستا قرض اٹھانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔۔

عالمی سرمایہ کاروں نےپاکستان کو پانڈا بانڈز کے عوض 8.8 ارب یوآن اور امریکی ڈالر میں 1.26 ارب ڈالرکا قرض دینےکی پیشکشیں کیں۔۔ یہ بھی اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے کیونکہ راقم کو وفاقی وزیر خزانہ کےمشیر خرم شہزاد نےبتایا کہ پاکستان کو اتنی بڑی مالیت کاقرض اورتاریخ کےسب سے کم ترین مارک اپ پرملنے کی توقع خود پاکستانی حکام کو بھی نہیں تھی اور یہ ان کیلئے ایک سرپرائز تھا،کیونکہ پاکستانی حکام ساڑھے تین سے چار فیصد مارک اپ پر قرض ملنے کی توقع کر رہے تھے ۔۔

عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے پانڈا بانڈز خریدنے میں غیر معمولی دلچسپی کامظاہرہ کیا،تین سالہ سائوورن گارنٹی کےساتھ پانڈا بانڈ پر شرح سودڈھائی فیصد فکس ہوگی،حکومت پاکستان نےآئندہ دو سال میں پانڈا بانڈزکی مرحلہ وارفروخت سےایک ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنےکا ہدف رکھا ہے،جبکہ اگلے مرحلے کے پانڈا میں مزید کمپٹیشن کے ساتھ موجودہ فروخت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان کو آئندہ موجودہ شرح سود سے بھی کم مارک اپ اور زیادہ مالیت کا قرض با آسانی مل سکے گا۔

یہاں یہ بات بھی بتاتا چلوں کہ پاکستان نے جتنا قرض عالمی سرمایہ کاروں سے مانگا وہ اس سے پانچ گنا زیادہ قرض حکومت کو دینے کیلئے تیار تھے

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

طالبان حکومت کا متنازع نیا قانون، رہائشی زمینوں کو سرکاری قرار دے کر ضبط کرنے کی تیاری

Next

یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا بڑا معاہدہ، مرحلہ وار عمل درآمد ہوگا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme