Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

طالبان حکومت کا متنازع نیا قانون، رہائشی زمینوں کو سرکاری قرار دے کر ضبط کرنے کی تیاری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 2 Min Read
Comments Off on طالبان حکومت کا متنازع نیا قانون، رہائشی زمینوں کو سرکاری قرار دے کر ضبط کرنے کی تیاری

افغان طالبان حکومت نے افغانستان میں رہائشی زمینوں اور جائیدادوں سے متعلق ایک نیا متنازع قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت بعض رہائشی زمینوں کو ’’سرکاری ملکیت‘‘ قرار دے کر ضبط کیا جا سکے گا۔

افغان جریدے Afghanistan International کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت طالبان حکومت سابقہ مالکانہ حقوق کو کالعدم قرار دے کر انہی زمینوں اور جائیدادوں کو دوبارہ شہریوں کو فروخت کرنے کی مجاز ہوگی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس قانون کے ذریعے طالبان انتظامیہ کو پہلے سے قائم رہائشی بستیوں، ہاؤسنگ سکیموں اور نجی اراضی کو سرکاری زمین قرار دے کر اپنے قبضے میں لینے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ نجی اراضی پہلے ہی سرکاری جائیداد کے نام پر ضبط کرکے رجسٹر کی جا چکی ہے، جس کے بعد عوامی حلقوں اور قانونی ماہرین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قانون کا استعمال سیاسی اور انتظامی اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے کیا جا سکتا ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ضبط شدہ زمینیں طالبان سے وابستہ افراد یا جنگجوؤں کو منتقل کی جا سکتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان پہلے ہی شدید معاشی بحران، بے روزگاری اور غربت کا شکار ہے، ایسے میں نجی جائیدادوں سے متعلق سخت قوانین عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

اب تک طالبان حکومت کی جانب سے اس قانون پر عالمی سطح پر سامنے آنے والی تنقید پر باضابطہ تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط، نئے بجٹ میں 430 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا منصوبہ

Next

پاکستان کے پانڈا بانڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme