Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کا بڑا فراڈ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

By FARHAN.YOUNAS1992
May 15, 2026 2 Min Read
Comments Off on اسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کا بڑا فراڈ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد میں بڑے آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے  معاملے پر ‘گولڈ باکس’ اور ‘جی ایل بی ایل’ ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ اور فراڈ دفعات کے تحت چینی باشندوں سمیت متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، جس کے مطابق 270 سے زائد متاثرہ افراد سامنے آ گئے ہیں۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 270 متاثرین سے 13 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے گئے ہیں اور مدعی مقدمہ محمد ایاز خان سے 5 کروڑ 41 لاکھ روپے ہتھیائے گئے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ بلیو ایریا اسلام آباد سے مبینہ فراڈ نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا، بلائنڈ باکس سرمایہ کاری پیکجز کے نام پرعوام کو راغب کیا گیا اور روزانہ 0.5 سے ایک فیصد منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری حاصل کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ گولڈ باکس ڈاٹ کلب ویب سائٹ اور  موبائل ایپ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقدمے کے مطابق اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے کی ہدایات دی جاتی رہیں جبکہ ایپ بند ہوتے ہی شہری اپنی رقوم نکالنے سے محروم ہوگئے۔

مقدمے میں چینی شہری ہوانگ روفینگ کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، گولڈ باکس کمپنی کے سی ایف او، سی ٹی او اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر بھی مقدمے میں شامل ہیں اور این سی سی آئی اے نے مزید گرفتاریاں اور مالی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام نے شہریوں کو غیر معمولی منافع والی اسکیموں سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے آن لائن سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی جانچ کے بغیر سرمایہ کاری نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم ادارے کی بینکنگ ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد تک رسائی جاری ہے اور مقدمہ پیکا ایکٹ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ بجلی اور گیس صارفین کے نرخ بڑھیں گے، حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

Next

معاشی سست روی، سرمایہ کاری اور بچت کے اہداف پھر حاصل نہ ہوسکے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme