Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے کرپشن پر برطرف افسر کی بحالی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 14, 2026 1 Min Read
Comments Off on وفاقی آئینی عدالت نے کرپشن پر برطرف افسر کی بحالی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کرپشن پر برطرف افسر کی بحالی کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

وکیل کے پی ٹی رفاقت شاہ کے مطابق سابق ایچ آر منیجر انس ارباب کو غیرقانونی بھرتیوں پر برطرف کیا گیا، ایف آئی اے نے بھرتیوں کی فائلیں انس ارباب کے گھر سے برآمد کیں، انس ارباب کی اپنی بھرتی کے دور کی فائلیں بھی غائب ہیں۔

رفاقت شاہ کے مطابق انس ارباب 1989 میں ایڈہاک بھرتی ہوئی اگلے سال خراب کارکردگی پر برطرف ہوگیا، انس ارباب کو 1990 میں وزیرمواصلات کی مداخلت پر بحال اور مستقل کیا گیا۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آپ کیوں نہیں پڑھ رہے، کسی کو ٹرائل کئے بغیر سزا نہیں دی جا سکتی، سندھ ہائی کورٹ کے مطابق ملزم کیخلاف کوئی انکوائری ہی نہیں ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق کے مطابق کے پی ٹی نے فیکٹ فائنڈنگ کروائی تھی جسے انکوائری نہیں کہا جا سکتا، دوبارہ انکوائری اس لئے نہیں ہوسکتی کہ ایچ آر منیجر ریٹائر ہوچکا ہے، عدالت قانون سے بالاتر کوئی کام نہیں کر سکتی۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کے پی ٹی کی اپیل پر سماعت کی، ایچ آر منیجر انس ارباب کو کے پی ٹی نے کرپشن الزامات پر برطرف کر دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے برطرفی کالعدم قرار دی، ریٹائرمنٹ عمر ہونے پر پنشن و مراعات دینے کا حکم دیا تھا، کے پی ٹی نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹریفک جرمانوں میں کمی، ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا

Next

لیبیا کشتی حادثہ 2023: عدالت نے انسانی سمگلروں کو سزا سنا دی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme