Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

فنڈز کی عدم دستیابی، پاکستان کے تمام بڑے آبی منصوبے تاخیر کا شکار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 14, 2026 2 Min Read
Comments Off on فنڈز کی عدم دستیابی، پاکستان کے تمام بڑے آبی منصوبے تاخیر کا شکار

فنڈز کی عدم دستیابی اور بڑھتی لاگت آبی منصوبوں میں رکاوٹ بننے لگی۔ پاکستان کے بڑے آبی منصوبوں سمیت کئی پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوگئے۔

دستاویز کے مطابق داسو، مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کئی دہائیوں تک بھی مکمل نہیں ہوں گے، متعدد منصوبے کو مکمل ہونے میں 1000 سال سے زائد عرصہ لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی کمی کے باعث منصوبوں کی تکمیل کے لیے صدیوں کا وقت دے دیا گیا۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق موجودہ فنڈنگ کے حساب سے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ 65 برس میں مکمل ہوگا، داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 1737 ارب روپے درکار ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کے لیے 145 ارب روپے چاہئیں، موجودہ فنڈنگ کے تناسب سے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 46 برس میں ممکن ہے۔

آئندہ سال کے بجٹ میں 93 ارب 77 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی کل لاگت 1049 ارب روپے ہے۔

مہمند ڈیم کی تکمیل کے لیے 14 برس درکار ہیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 58 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، مہمند ڈیم منصوبے کی کل لاگت 337 ارب روپے سے زائد ہے۔

مالی حالات کے تناسب سے کچی کینال منصوبہ 112 سال میں مکمل ہوگا، کراچی کا ’’کے فور‘‘ گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ 10 سال میں مکمل ہوگا، کے فور کے لیے آئندہ سال کے بجٹ میں 31 ارب75 کروڑ سے زائد درکار ہے۔ کراچی کے منصوبے کی مجموعی لاگت 175 ارب روپے سے زائد ہے۔

موجودہ فنڈنگ میں نولانگ ڈیم کی تعمیر 122 سال میں مکمل ہوگی، چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر کےلئے ایک ہزار 891 برس درکار ہوں گے۔ 194 ارب روپے کا فلڈ پروٹیکشن پلان 972 سال میں مکمل ہوگا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر لاپتہ ہوگئے

Next

ملک بھر کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں کردیا گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme