Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

بنگلہ دیش میں مالیاتی بحران سنگین، مرکزی بینک کا 5 بڑے غیر بینک مالیاتی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 13, 2026 2 Min Read
Comments Off on بنگلہ دیش میں مالیاتی بحران سنگین، مرکزی بینک کا 5 بڑے غیر بینک مالیاتی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

 

 

 

 

 

 

بنگلہ دیش نے مالیاتی شعبے میں بڑھتے ہوئے بحران، بدانتظامی اور بڑے قرض اسکینڈلز کے باعث 5 غیر بینک مالیاتی اداروں کو بند یا لیکویڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ادارے کئی برسوں سے شدید مالی خسارے، نادہندہ قرضوں اور انتظامی بے ضابطگیوں کا شکار تھے، جس کے باعث مالیاتی نظام پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بند کیے جانے والے اداروں میں FAS Finance، Fareast Finance، Aviva Finance، People’s Leasing اور International Leasing شامل ہیں۔ یہ فیصلہ مرکزی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔

حکام کے مطابق ان اداروں کی مالی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ دسمبر 2025 تک فاس فنانس میں نادہندہ قرضوں کی شرح تقریباً 100 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ فری ایسٹ فنانس میں 98.5 فیصد قرضے غیر فعال قرار دیے گئے۔ دیگر ادارے بھی شدید مالی بحران اور سرمائے کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

مرکزی بینک کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لیکویڈیشن کا عمل اس وقت شروع کیا جائے گا جب حکومت آئندہ قومی بجٹ میں اس مقصد کے لیے درکار فنڈز مختص کرے گی۔ حکام کے مطابق ان اداروں کی بندش کے لیے ابتدائی طور پر تقریباً 9 ہزار کروڑ ٹکا درکار ہوں گے جبکہ سب سے پہلے چھوٹے کھاتہ داروں اور عام سرمایہ کاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔

اعداد و شمار کے مطابق بحران کا شکار ان مالیاتی اداروں میں تقریباً 15 ہزار 370 کروڑ ٹکا کے ذخائر پھنسے ہوئے ہیں، جن کا بڑا حصہ عام شہریوں اور چھوٹے سرمایہ کاروں سے متعلق ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال نے بنگلہ دیش کے غیر بینک مالیاتی شعبے پر عوامی اعتماد کو شدید متاثر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بحران کا تعلق ماضی کے بڑے مالی اسکینڈلز اور بعض کاروباری شخصیات سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جن پر مالی بے ضابطگیوں اور قرضوں کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں اس وقت 35 غیر بینک مالیاتی ادارے کام کر رہے ہیں جن میں سے 20 کو پہلے ہی بحران زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق غیر بینک مالیاتی شعبے میں نادہندہ قرضوں کا مجموعی حجم 27 ہزار 500 کروڑ ٹکا سے تجاوز کرچکا ہے، جو مجموعی قرضوں کے 35 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اصلاحات اور سخت نگرانی نہ کی گئی تو بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت کا بجٹ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور اے آئی پر مبنی ٹیکس اصلاحات نافذ کرنے پر غور

Next

ٹرمپ چین پہنچ گئے، شی جن پنگ سے اہم ملاقاتیں آج شروع ہوں گی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme