Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 13, 2026 2 Min Read
Comments Off on ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنےکی یقین دہانی کروا دی ہے۔ یکم جنوری 2027 سےبجلی بلوں پر ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ صرف مستحق صارفین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تمام صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔

حکومت آئی ایم ایف کا ان ٹارگٹڈ سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ پورا کرنے پر تیار ہو گئی۔ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی کےاستعمال پر دی جانےوالی سبسڈی کا یکم جنوری2027 سے خاتمہ کر دیا جائےگا۔ بجلی بلوں میں رعایت ان مستحق افراد تک محدود کر دی جائےگی۔ جو بجلی بل پر موجود کیو ار کوڈ کے ذریعے بیظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کروائیں گے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ مالی سال سے 500 ارب روپے سے زائد کی پاورسبسڈی بی آئی ایس پی کو منتقل کر دی جائےگی ۔ بڑے گھروں میں ایک سے زائد میٹر لگوا کر سستی بجلی کی سہولت لینے والےسبسڈی سےمحروم ہو جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کا پرانا مطالبہ اب پورا کیا جا رہا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق گھروں میں 2، 3 بجلی میٹرز کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین 1 کروڑ سے بڑھ کر 2کروڑ 20لاکھ تک پہنچ چکے۔ موجودہ سبسڈی سسٹم ختم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے۔ بجلی صارفین کا ڈیٹا بی آئی ایس پی سے منسلک کیا جائے گا۔

حکومت اگست تک نیا سبسڈی سسٹم ٹیسٹ کرے گی اور یکم جنوری 2027 سے مکمل نافذ کر دیا جائے گا ۔ آئی ایم ایف سے ترقیاتی منصوبوں میں کلائمیٹ ترجیح 30 فیصد تک بڑھانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چین کی پاکستان سے ایران-امریکا ثالثی تیز کرنے کی درخواست، آبنائے ہرمز پر بھی زور

Next

گیس صارفین کو دی جانیوالی 140 ارب کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme