Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی

روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کا صرف تقریباً 10 فیصد خود پیدا کرتا ہے جبکہ باقی توانائی خلیجی ممالک سے درآمد کی جاتی ہے، اسی لیے آبنائے ہرمز کی صورتحال نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے بعد پاکستان نے متبادل توانائی ذرائع تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں، جس کے تحت روس سے تیل اور توانائی وسائل کی درآمدات میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفیر کے مطابق مستقبل میں ترکمانستان اور روس سے جنوبی ایشیا تک متبادل پائپ لائن منصوبوں پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے، اسلام آباد صرف توانائی کے شعبے تک محدود نہیں بلکہ پورے یوریشین خطے کو سڑکوں، ریلوے، پائپ لائنز، انسانی روابط اور تعلیمی تعاون کے ذریعے جوڑنے کے وژن پر کام کر رہا ہے۔

ایک اور انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران سے متعلق جاری مذاکرات میں اس وقت سب سے اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے، جو مذاکرات کے آغاز میں سرے سے زیرِ بحث ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ مذاکرات انتہائی خفیہ نوعیت کے ہیں اس لیے تمام تفصیلات سامنے نہیں آ رہیں، تاہم آبنائے ہرمز کی بحالی اب سب سے اہم موضوع بن چکی ہے۔

فیصل نیاز ترمذی کے مطابق دنیا کے تقریباً 22 فیصد تیل، ایل این جی، کھاد اور کھاد کی تیاری کے خام مال کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے اس راستے کی بندش عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی خطے میں تقریباً 3 کروڑ تارکینِ وطن مقیم ہیں، جن میں پاکستانی، بھارتی، بنگلہ دیشی، فلپائنی، سری لنکن، نیپالی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں، جبکہ ان ممالک کی معیشتوں کا بڑا انحصار خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر پر ہے۔

پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے موجودہ بحران کو پُرامن حل کی جانب لے جایا جا سکے گا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ

Next

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف اسلام آباد میں بڑے احتجاج کا اعلان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme