Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 1 Min Read
Comments Off on اٹک میں خودکش بمبار کو روکنے والے بہادر شہری لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ

لیاقت خان شہید کی نماز جنازہ اٹک پولیس لائنز میں ادا کی گئی، گدی نشین پیر چورا شریف سید سعادت علی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی، اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل، کوہاٹ کے قریب دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنانے والے بہادر شہری شہید لیاقت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے مشتبہ شخص کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، جس پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس واقعے میں لیاقت نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید لیاقت کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا اور ان کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، شہید لیاقت نے غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی کو معصوم جانوں کو نفرت اور تشدد کی بھینٹ چڑھایا گیا، بلاول بھٹو زرداری

Next

پاکستان روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر غور کر رہا ہے: فیصل نیاز ترمذی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme