Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ جوزف وجے کا شراب پر پابندی اور دکانیں بند کرنے کا حکم

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ جوزف وجے کا شراب پر پابندی اور دکانیں بند کرنے کا حکم

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں نئے وزیراعلیٰ اور سابق اداکار جوزف وجے نے ریاست بھر میں شراب کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پالیسی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت متعدد علاقوں میں سرکاری شراب کی دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف وجے نے ریاست بھر میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے اندر قائم 717 سرکاری شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے تحت چلائی جاتی ہیں، جنہیں دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ریاست میں سماجی مسائل اور منشیات و شراب کے بڑھتے ہوئے استعمال پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ مرحلے میں شراب کی فروخت کے ضابطوں کو مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ریاستی انتخابات میں جوزف وجے کی سیاسی جماعت ٹی وی کے (TVK) نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے 108 نشستیں حاصل کیں اور ایوان میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری۔ 234 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں، جو بعد ازاں اتحادی جماعتوں کی حمایت سے حاصل کر لی گئیں، جس کے بعد جوزف وجے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جوزف وجے کی حکومت کا یہ ابتدائی فیصلہ ریاستی سیاست میں ایک نئے طرز حکمرانی اور سماجی اصلاحات کے ایجنڈے کی طرف اشارہ کرتا ہے، تاہم شراب کی معیشت اور روزگار پر اس کے اثرات پر بھی بحث جاری ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Next

مشکل حالات میں ہر آزمائش کا ڈٹ کر سامنا کیا، مریم نواز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme