Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

دوبارہ حملے کی صورت میں 90 فیصد یورینیم افزودگی کرسکتے ہیں، ایران

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on دوبارہ حملے کی صورت میں 90 فیصد یورینیم افزودگی کرسکتے ہیں، ایران

تہران – ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ایران یورینیم کی افزودگی 90 فیصد تک بڑھانے پر غور کر سکتا ہے، جسے عالمی سطح پر انتہائی حساس اور ہتھیاروں کے معیار کے قریب سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں تہران کے ممکنہ ردعمل میں یورینیم افزودگی کو 90 فیصد تک لے جانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ایرانی پارلیمنٹ میں تفصیلی غور کیا جائے گا اور تمام فیصلے قومی مفادات اور ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

ایران کا یہ سخت مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ممکنہ فوجی کارروائیوں کے خدشات نے عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق 90 فیصد یورینیم افزودگی کو انتہائی خطرناک مرحلہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس سطح کی افزودگی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے قریب سمجھی جاتی ہے۔ مغربی ممالک پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور متعدد پابندیاں بھی عائد کر چکے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑھتے دباؤ، ممکنہ فوجی کارروائیوں اور اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں تہران کا یہ بیان خطے میں مزید کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کو جنم دے سکتا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کیئر اسٹارمر نے استعفی دینے سے انکار کر دیا، مستعفی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں

Next

متحدہ عرب امارات نے ایران کے اندر خفیہ حملے کیے، توانائی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme