Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

چین اور روس عالمی استحکام کے اہم ستون بن چکے، بیجنگ کا بڑا بیان

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on چین اور روس عالمی استحکام کے اہم ستون بن چکے، بیجنگ کا بڑا بیان

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ روس کے ساتھ مل کر ایک زیادہ منصفانہ اور متوازن عالمی نظام کی تشکیل کے لیے تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات عالمی استحکام کا اہم ستون بن چکے ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر Xi Jinping اور روسی صدر Vladimir Putin کی قیادت میں چین اور روس کے تعلقات مسلسل مضبوط ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال میں چین اور روس کا تعاون دنیا کو استحکام فراہم کر رہا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ خوشگوار ہمسائیگی، جامع اسٹریٹجک تعاون اور باہمی مفاد کی پالیسی پر کاربند رہے گا۔ ان کے مطابق بیجنگ اور ماسکو عالمی حکمرانی کے زیادہ منصفانہ اور معقول نظام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ دنوں کہا تھا کہ روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون عالمی استحکام کے اہم ستون میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق چین اور روس کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون عالمی طاقتوں کے توازن، معاشی شراکت داری، توانائی، دفاع اور سفارتی امور میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ مغربی ممالک اس شراکت داری کو عالمی سیاست میں ایک نئے بلاک کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

لکی مروت: سرائے نورنگ بازار میں دھماکا،2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Next

کیئر اسٹارمر نے استعفی دینے سے انکار کر دیا، مستعفی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme