Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

وزیر اعطم کا اپنی جان قربان کرکے کوہاٹ کو تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو خراج تحسین

By FARHAN.YOUNAS1992
May 12, 2026 2 Min Read
Comments Off on وزیر اعطم کا اپنی جان قربان کرکے کوہاٹ کو تباہی سے بچانے والے شہری لیاقت کو خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ کے قریب بہادر شہری لیاقت کی جانب سے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے دہشت گرد کو روک کر اسکی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے خود کو اڑا دیا اور لیاقت نے  خود  بھی شہادت کا رتبہ پالیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہید لیاقت کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، انکی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔ لیاقت نے غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ایسے بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں،  شہید لیاقت کی قربانی قوم کے ہر فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی، شہید لیاقت جیسے بہادر شہری ہماری قوم  کا اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہادر عوام نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جائے گی،  وزیر اعظم نے شہید لیاقت کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل، کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی  جان قربان کر کے مقامی آبادی کوبڑی تباہی سے بچایا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گرد خارجی کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔ شہید لیاقت نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر نہ صرف چیک پوسٹ بلکہ اردگرد موجود متعدد قیمتی جانوں کو بھی بچایا۔ بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید لیاقت پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کا مقصد قریبی چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

Next

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے بنگلادیش نے268 رنز کا ہدف دے دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme