Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آج رات سے 13 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی، گلاف اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 2 Min Read
Comments Off on آج رات سے 13 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی، گلاف اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کر دی۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جڑواں شہروں میں شام کے وقت تیز ہوائیں اور آندھی چلیں۔ بعد میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بادل بھی برسے۔ جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج رات سے 13 مئی تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ سندھ  اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بھی آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز پگھلنے سے برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے۔ جھیلیں پھٹنے سے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

تیز ہواؤں اور ممکنہ ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات، سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بہاولپور گیریژن میں معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد

Next

مستونگ میں کسٹم ویئرہاؤس میں آتشزدگی، گیس باؤزر پھٹنے سے 17 افراد زخمی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme