Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران نے فرانس اور برطانیہ کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی کارروائی سے خبردار کر دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایران نے فرانس اور برطانیہ کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی کارروائی سے خبردار کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز کے حساس سمندری راستے کے حوالے سے فرانس اور برطانیہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی فوجی یا آپریشنل مداخلت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی اور برطانوی جنگی جہازوں کی موجودگی خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ ان کے مطابق سمندری راستوں کا تحفظ طاقت کے مظاہرے سے نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین اور باہمی احترام سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے اطراف خودمختاری اور قانونی انتظامات طے کرنا ایران کا حق ہے، اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر ماجد موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون نظام خطے میں امریکی اور دیگر “جارح” اہداف کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔

ان کے مطابق “تمام اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فعال ہے اور افواج صرف اعلیٰ سطحی حکم کی منتظر ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت اور فوری ردعمل دیا جائے گا اور ایران اپنے دفاع اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے بھی خبردار کیا کہ جو ممالک امریکا کی پابندیوں پر عمل درآمد کریں گے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران نے نہ صرف اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے بلکہ ممکنہ اہداف کی فہرست کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن اپنے مقاصد میں ناکام رہا اور بالآخر اسے جنگ بندی پر آمادہ ہونا پڑا، جبکہ ایران نے اس دوران اپنی فوجی تیاریوں کو مزید بہتر بنایا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کویت پر ڈرونز حملہ، دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا

Next

بہاولپور گیریژن میں معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme