Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

دنیا

ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 1 Min Read
Comments Off on ایران نے جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز کا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا

ایران نے جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے سے متعلق امریکہ کی مجوزہ تجویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستان کے ذریعے ارسال کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان اس تنازع میں ثالثی اور سفارتی رابطوں کا کردار ادا کر رہا ہے، اسی سلسلے میں تہران نے اپنی تجاویز اور مؤقف اسلام آباد کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ منصوبے میں ابتدائی توجہ جنگ کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی پر مرکوز رکھی گئی ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران اس سے قبل بھی مستقل جنگ بندی، اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت سے متعلق متعدد تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ ایران کے باضابطہ اور حتمی جواب کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پاکستان کی ثالثی کوششیں مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے حل کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سری لنکا: بدھ مذہب کے سینئر راہب کم عمر بچی سے مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

Next

بھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ، دو بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme