Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

کھیل

عالمی اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے دونوں کھلاڑی دوسرے مرحلے میں باہر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 1 Min Read
Comments Off on عالمی اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے دونوں کھلاڑی دوسرے مرحلے میں باہر

عالمی اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کا سفر دوسرے مرحلے میں ہی ختم ہوگیا۔ مصر میں جاری اکہتر ہزار ڈالر مالیت کی چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی سخت مقابلوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کے عالمی درجہ بندی میں اٹھائیسویں نمبر پر موجود نور زمان کو مصر کے عالمی نمبر آٹھ اور عالمی جونیئر چیمپئن محمد ذکریا نے صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔

مصری کھلاڑی نے پہلا گیم چار کے مقابلے میں گیارہ، دوسرا گیم پانچ کے مقابلے میں گیارہ جبکہ تیسرا گیم بھی پانچ کے مقابلے میں گیارہ سے جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔ اس فتح کے ساتھ محمد ذکریا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دوسری جانب پاکستان کے عالمی نمبر چھیالیس اشعب عرفان بھی انگلینڈ کے ناتھن لیک کے خلاف کامیابی حاصل نہ کرسکے اور صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست کھا گئے۔

ناتھن لیک نے پہلا گیم تین کے مقابلے میں گیارہ، دوسرا گیم بارہ کے مقابلے میں چودہ اور تیسرا گیم دس کے مقابلے میں بارہ سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی ایونٹ سے جلد رخصتی کے بعد شائقین اسکواش میں مایوسی پائی جارہی ہے، تاہم نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کو مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی

Next

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان 386 رنز پر آؤٹ، بنگلادیش کو 34 رنز کی برتری حاصل

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme