Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آئندہ مہم جوئی کی کوشش پرجنگ کے اثرات انتہائی وسیع اورخطرناک ہوں گے، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 3 Min Read
Comments Off on آئندہ مہم جوئی کی کوشش پرجنگ کے اثرات انتہائی وسیع اورخطرناک ہوں گے، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا آئندہ مہم جوئی کی کوشش پرجنگ کےاثرات انتہائی وسیع اورخطرناک ہوں گے،آئندہ جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنزپرمشتمل ہوں گی۔

معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونےپرجی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی،تقریب کےمہمانِ خصوصی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےخطاب میں کہا آج کادن ہم سب کیلئےباعث افتخار ہے، معرکہ حق 2 ممالک یاافواج کےدرمیان روایتی جنگ نہ تھی،درحقیقت معرکہ حق 2 نظریات کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ تھا،معرکہ حق میں حق فتح یاب اورباطل ہزیمت سےدوچارہوا،مئی 2025 کا واقعہ اچانک پیش آنے والامعرکہ نہ تھا،اس بار بھی ہندوستان اپنی فرسودہ سوچ اورخودفریبی کا شکار ہوا، بھارت خودکردہ واقعات کاالزام پاکستان پرلگاکرجنگی ہیجان پیداکرتارہاہے، بھارت پاکستان پرالزام لگا کر خطے میں اپنی برتری ثابت کرناچاہتاتھا۔

فیلڈمارشل نےکہاافواج پاکستان اورعوام پہلےکبھی طاقت سےمرغوب ہوئےنہ آئندہ ہوں گے،شہدانےفتح کی قیمت اپنےخون کی صورت میں چکائی،جانیں نچھاورکرکےپرچم کی لاج رکھنےوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں،  غازیوں کو بھی سلام پیش کرتاہوں،صدر،وزیراعظم،وفاقی کابینہ،قومی،سیاسی قیادت کابھی مشکور ہوں، پاکستان کی سیاسی قیادت نےبھی دنیاکےمحاذ پرکامیابی حاصل کی،

میڈیا اور ہمارے نوجوانوں نے بھی دشمن کی چالوں کوناکام بنایا،فیلڈمارشل عاصم منیر

فیلڈمارشل نےکہا یہ معرکہ معاشرےکےتمام شعبہ جات میں بھی جیتاگیا،پوری قوم دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوارثابت ہوئی،شیردل شاہینوں نےدورحاضرکی جدیدجنگ کی مثال قائم کی، دشمن کے جنگی طیاروں کوزمین تک محدودکردیاگیا،بحری افواج نےدشمن کوسیکڑوں میل دور روکے رکھا، شکست خوردہ دشمن کوسفیدجھنڈےلہرانےپرمجبورکردیاگیا۔

فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےکہا ہندوستان کوجنگ کےنتیجےمیں شدیدجانی اورمالی نقصان اٹھانا پڑا ،دشمن کے26سےزائدعسکری اہداف کوکامیابی سےنشانہ بنایاگیا،دشمن کی ثالثی کی پیشکش کو خطے کے وسیع ترامن کی خاطرقبول کیا،امن قائم رکھنےکیلئے ہمہ وقت جنگ کیلئے تیاررہنا لازم ہے۔

انہوں نےکہاپاکستان کا برادر اسلامی ملک سعودی عرب کےساتھ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ  ہماری سفارتی کامیابیوں کا ایک عظیم سنگِ میل ہے،آج پاکستان اپنی موثر،ذمہ دارانہ اورغیر جانبدارسفارتکاری کے ذریعے تاریخی امن مذاکرات Islamabad Talks کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ کو ناممکن تصور کرتے ہوئے بھارت ایک بار پھر دہشتگردی کی گھناونی روش کا سہارا لے رہا ہے۔

 افغانستان اپنی سر زمین پر دہشت گردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا مکمل خاتمہ کرے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈمارشل نےکہامیں پاکستان،بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے  غیور عوام ، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام باہمت اور غیور اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں،ہم ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لینگے اوردہشتگردی کےخلاف  یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

فیلڈمارشل نےکہا ہم ہرمحاذ پرکشمیری عوام  کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے، ہماری منزل وہ مقام ہےجس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا،پاکستان کا سبز ہلالی پرچم امید کا استعارہ ہے اور اس کی مسلح افواج منظم اور ہر لمحہ تیار ہیں،پاکستانی  قوم ہماری طاقت ہے اور ہم قوم کی قوت ہیں،پاکستان کا مستقل انشاء اللہ بہت روشن اور تابناک ہے،جب حق اور باطل مقابل ہوں تو فتح ہمیشہ حق  کا مقدر بنتی ہے،پاکستان کل بھی ناقابلِ تسخیر تھا اور انشاءاللہ  آنے والے وقتوں تک ناقابلِ تسخیر رہے گا۔

تقریب میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوئے،فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےیادگارشہداپرپھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونےیادگارشہداپرپھول رکھے،نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نےبھی یادگارشہداپرپھول رکھے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

10 مئی شکر کا دن، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم

Next

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنی تاریخی فتوحات معرکۂ حق اور پاک فوج کے نام کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme