Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق میں عظیم فتح کا ایک سال مکمل،وزیراعظم شہباز شریف کا قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین

By FARHAN.YOUNAS1992
May 10, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق میں عظیم فتح کا ایک سال مکمل،وزیراعظم شہباز شریف کا قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر قوم اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنےبیان میں وزیراعظم نےکہاکہ آپریشن بنیان مرصوص نےہماری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور شاندار عسکری صلاحیتوں کا لوہامنوایا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں مسلح افواج  نے مادرِ وطن کی خودمختاری اور وقارکا کامیابی سےدفاع کیا،معرکہ حق ہمیشہ قومی اتحاد اوراستقامت کی علامت کے طورپریاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نےوردی میں ملبوس بہادربیٹوں اوربیٹیوں کوسلام پیش کیا،یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان امن کےعزم پرقائم ہے،لیکن اپنی علاقائی سالمیت اور قومی وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے جن کی قربانیاں ہماری آزادی کی بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  بھی’معرکہ حق’ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِمملکت نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت،حکمتِ عملی اور جرات مندانہ فیصلوں کو تاریخی کامیابی میں کلیدی قرار دیا،ایئر چیف مارشل اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں سمیت بحری افواج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔

اپنےپیغام میں صدر زرداری نےواضح کیاکہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہےمگر دفاعِ وطن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،انہوں نےبھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدےکی معطلی کی کوشش کو ‘آبی دہشت گردی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔

صدرِمملکت نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلےکو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا، افغانستان پربھی واضح کیاکہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کےلیےاستعمال نہ ہونے دے، صدرمملکت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ایران امریکا تنازع کے پُر امن حل کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر جشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین

Next

پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme