Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا ء تیار کرنے پر اتفاق

By FARHAN.YOUNAS1992
May 9, 2026 2 Min Read
Comments Off on ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا ء تیار کرنے پر اتفاق

وزیرمملکت صحت مختار بھرتھ کی زیرصدارت ایچ آئی وی ایڈز کے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس  ہواجس دوران ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئےنیشنل پبلک ہیلتھ لاکی تیاری پر اتفاق کیا گیا ۔

مختار بھرتھ نے کہا کہ ٹاسک فورس کامقصد معاملے کی تحقیقات، ذمہ داران کا تعین اور سفارشات مرتب کرنا ہے۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے آلودہ سرنجوں کے دوبارہ استعمال کے واقعات کی تحقیقات کی ہدایت دیدی  ۔

اجلاس میں ٹاسک فورس کے اراکین نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں ، ٹاسک فورس نے کہا کہ این آئی ایچ سی ڈی سی اور سی ایم یو ڈیٹا کےرئیل ٹائم نظام یقینی بنانے کیلئے ڈیش بورڈ فعال کرے،ایچ آئی وی کیسز کی نگرانی، رجحانات کا تجزیہ اور رابطہ کاری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

ٹاسک فورس  کے مطابق غیر محفوظ طبی طریقوں کے باعث ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ متعدی امراض کے کنٹرول مزید مؤثر بنانےکی سفارشات مرتب کرنے کیلئے جامع رپورٹ پیش کرنے پر اتفاق   بھی کیا گیا ۔

ٹاسک فورس نے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول اقدامات کو مضبوط بنانے  ، اسکریننگ  میں ایچ آئی وی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے ، طبی مراکز اور فارمیسیوں کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنائی جانے کی ہداہت   کی ۔

ٹاسک فورس نے کہا کہ دوبارہ استعمال کے قابل سرنجوں کی فروخت یا غلط لیبلنگ کیخلاف کارروائی کی جائے،مریضوں کی حفاظت کے پروٹوکولز کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ٹاسک فورس نے ملک بھرکے تمام ہیلتھ کیئر کمیشنز ریگولیٹری نفاذ کو ہرصورت یقینی بنائیں کی ہدایت بھی کی ۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سیکیورٹی فوسز کا ڈی آئی خان اور ٹانک میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک

Next

حکومت نے پیٹرول 14.92 روپے اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme