Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیشرفت؛ اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

By FARHAN.YOUNAS1992
May 8, 2026 1 Min Read
Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیشرفت؛ اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

کراچی: پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالرز مالیت کے معاہدے متوقع ہیں۔

 سی پیک کی کامیابی کے لیے چین کا 52 رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پہلی بار پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ہائی پروفائل چینی وفد 8 سے 14 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

تجارتی چینی وفد اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دوروں کے دوران بی ٹو بی معاہدے کرے گا۔ پاک چائنا بزنس کونسل کے مطابق چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر اور انرجی سیکٹر میں اہم معاہدے کرے گا۔

علاوہ ازیں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی پروگرام کے ذریعے وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے بھی کرے گا۔ اسی طرح کراچی میں اعلیٰ سطحی چینی وفد سے الیکٹرک وہیکل، میڈیکل اور صنعتی آلات کے اہم معاہدے بھی ہوں گے۔

اس دورے کے دوران پاک چین سی پیک منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر اربوں ڈالرز مالیت  کے معاہدے متوقع ہیں۔

وفد کے دورے کے دوران فیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔ کراچی میں چینی وفد سے اہم ملاقات کے دوران جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک نے تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کے لیے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Mohsin Naqvi arrives in Dhaka on two-day visit, receives warm welcome from Bangladeshi authorities
Previous

محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے، بنگلہ دیشی حکام کا پرتپاک استقبال

Tensions in the Strait of Hormuz, 1,500 ships and 20,000 sailors trapped: UN
Next

آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال، 1500 بحری جہاز اور 20 ہزار ملاح پھنس گئے: اقوام متحدہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme