Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ سے منظور

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ سے منظور

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹ  میں منظور  کرلی گئی، ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملکی دفاع ، سالمیت اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوانِ بالا ، پاکستان کی خود مختاری ، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے افواجِ پاکستان ، سیکیورٹی اداروں اور پوری پاکستانی قوم کی بے مثال قربانیوں ، جرات اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ۔ یہ ایوان “معرکہ نو مئی” اور ” آپریشن بنیان مرصوص” کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہے۔ دشمن کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت ، عسکری حکمتِ عملی ، اور ملکی دفاع کے لیے ان کی غیرمعمولی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع، سالمیت اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ ایوان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزارت صحت اور نادرا کے درمیان اہم معاہدہ، ہیپاٹائٹس سی مریضوں کیلئے ڈیجیٹل نظام قائم کرنے کا فیصلہ

Next

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme