Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Turkish defense company introduces advanced maritime drone "Tufan"
دنیا

ترک دفاعی کمپنی نے جدید سمندری ڈرون ’’طوفان‘‘ متعارف کرا دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 1 Min Read
Comments Off on ترک دفاعی کمپنی نے جدید سمندری ڈرون ’’طوفان‘‘ متعارف کرا دیا

ترکی کی معروف دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ASELSAN نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کرا دیے ہیں، جنہیں استنبول میں جاری دفاعی نمائش SAHA Expo 2026 میں پیش کیا گیا۔

نمائش میں متعارف کرائے گئے جدید ڈرونز میں ’’طوفان‘‘ نامی ان مینڈ سرفیس وہیکل (USV) خاص توجہ کا مرکز بنا رہا۔ کمپنی کے مطابق یہ ڈرون سطحِ سمندر پر خودکار جنگی کارروائیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور حملوں کے ساتھ جاسوسی اور انٹیلیجنس مشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 8.1 میٹر طویل ’’طوفان‘‘ ڈرون پیٹرول انجن اور واٹر جیٹ پروپلژن سسٹم سے چلتا ہے، جس کے باعث یہ تیز رفتار نقل و حرکت اور فوری تعیناتی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے ساحلی علاقوں کے علاوہ کھلے سمندر میں بھی مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جدید سمندری ڈرون خودکار نیویگیشن، رکاوٹوں سے بچاؤ اور وژن بیسڈ ٹارگٹ شناختی نظام سے لیس ہے، جس کے ذریعے یہ اہداف کی نشاندہی اور نگرانی انجام دے سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ’’طوفان‘‘ ہائی ایکسپلوسیو وارہیڈ سے بھی لیس ہے، جس کے ذریعے یہ سطحِ سمندر پر موجود اہداف، ساحلی تنصیبات اور اہم فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ترکی کی جانب سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری خطے میں اس کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا رہی ہے، جبکہ سمندری جنگی حکمتِ عملی میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Iranian President Masoud Pezzekiyan meets with Supreme Leader Ayatollah Mojtaba Khamenei
Next

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme