Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

business

بجلی پر سبسڈی سہولت ختم کرنے کی تیاریاں، کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں میں اضافے کا خدشہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 7, 2026 2 Min Read
Comments Off on بجلی پر سبسڈی سہولت ختم کرنے کی تیاریاں، کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں میں اضافے کا خدشہ

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی پر ان ٹارگٹڈ سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی، کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بلوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تمام صارفین سے بجلی کی قیمت پوری وصول کی جائے گی، صرف بی ائی ایس پی میں رجسٹرڈ کم آمدن صارفین کو سبسڈی ملے گی، 500 ارب کی سبسڈی بی آئی ایس پی کو منتقل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک سے زائد میٹر استعمال کرکے سستی بجلی لینے والے صارفین بھی زد میں آئیں گے۔

جنوری 2027 سے صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے سبسڈی دینے کا پلان ہے۔ پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ کر 2کروڑ 20لاکھ تک ہوچکی، 2 سے 3 میٹرز کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین بڑھ رہے ہیں۔

پاور ڈویژن نے بجلی بلز میں دی جانے والی سبسڈی کو پبلک کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ آئندہ بلوں میں بجلی کی اصل قیمت کے ساتھ سبسڈی کی رقم بھی لکھی جائے گی۔

حکام پاور ڈویژن کے مطابق موجودہ سبسڈی سسٹم ختم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے، حکومت اگست تک نئے سبسڈی سسٹم کو ٹیسٹ  کرے گی، بجلی صارفین کا ڈیٹا بی آئی ایس پی رجسٹری سے منسلک کیا جائے گا۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی اصلاحات کو ماحولیاتی اہداف سے بھی جوڑنے کی یقین دہانی کرادی، ماحول دوست منصوبوں کیلئے 250 ملین ڈالر پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا۔

حکومت اگلے سال سے کسانوں سے ڈیجیٹل آبپاشی ٹیکس لینے پر بھی غور کررہی ہے، اکٹھی ہونے والی رقم سے آبپاشی کے نظام کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں میں کلائمیٹ ترجیح 30 فیصد تک بڑھانے کا وعدہ ہے، پاکستان کو موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید نظام ضروری قراردیا گیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

نجی اسپتال میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل

Two-day Kathak festival begins in Lahore, an attempt to connect classical dance with the new generation
Next

لاہور میں دو روزہ کتھک فیسٹیول کا آغاز، کلاسیکی رقص کو نئی نسل سے جوڑنے کی کوشش

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme