Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

پاکستانی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 6, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستانی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

راولپنڈی:  پاکستانی فوج کے کیڈٹ سَردار ارسام عباس نے آسٹریلین رائل ملٹری کالج کینبرا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ’اوورآل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ اعزاز 5 مئی 2026 کو ہونے والی تقریب میں دیا گیا، جس میں ان کی شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی اور اعلیٰ تربیتی معیار کو تسلیم کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اعزاز اُن غیر ملکی فوجی کیڈٹس کو دیا جاتا ہے جو تربیت کے تمام شعبوں میں سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، کیڈٹ سَردار ارسام عباس (PMA 152 لانگ کورس) کی کامیابی پاکستان آرمی کے جونیئر لیڈرشپ کے اعلیٰ معیار، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی نگرانی آسٹریلین آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمون اسٹیورٹ نے کی، تقریب میں سفارتی عملے، بشمول پاکستان ہائی کمیشن کینبرا کے نمائندوں، فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہلِ خانہ اور آسٹریلین ڈیفنس فورس کے حکام نے شرکت کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان عسکری تعلقات طویل عرصے سے قائم ہیں، 2013 سے اب تک پاکستان آرمی کے 7 افسران رائل ملٹری کالج میں بطور پلاٹون کمانڈر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 2009 سے اب تک 46 پاکستانی کیڈٹس اس معتبر ادارے سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ 14 واں موقع ہے کہ کسی پاکستانی آرمی کیڈٹ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، ان میں لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد سیلہرِیا شہید (تمغۂ بسالت) بھی شامل ہیں، جو 4 ستمبر 2020 کو شمالی وزیرستان میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے تھے، ان کا نام آج بھی رائل ملٹری کالج کے پریڈ گراؤنڈ میں موجود یادگاری پتھر پر درج ہے، جو پاکستانی افسران کی جرأت، قربانی اور عزت کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پاکستان آرمی اور پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، جو عالمی سطح پر پیشہ ورانہ معیار اور بہترین تربیت کی عکاس ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

معاشی استحکام کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے: وزیر خزانہ

Next

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرۂ اختیار پر اہم فیصلہ جاری

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme