Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ملک بھرمیں جشنِ فتح کی تقاریب جاری

By FARHAN.YOUNAS1992
May 6, 2026 1 Min Read
Comments Off on معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ملک بھرمیں جشنِ فتح کی تقاریب جاری

پشاور:  معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن فتح کی پروقار تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جہاں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں اسلامیہ کالج پشاور میں پاک فوج اور کالج کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جسے اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے دیکھا۔

گراؤنڈ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر خوب داد دی گئی، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

میچ کا مقصد معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور پاک فوج کے درمیان ہم آہنگی اور تعلق کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

دوسری جانب پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی جشنِ فتح کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئیں جہاں ننھے طلبہ نے پاک فوج کے ہمراہ پرچم کشائی کی ملی نغمے پیش کئے اور خوبصورت ٹیبلوز کے ذریعے وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

تقاریب میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے بچوں کے جذبے کو سراہا گیا۔

طلبہ نے معرکہ حق کی کامیابی پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 8 مئی کو جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھیں گی

Schedule for Asian U-18 Hockey Cup 2026 released, Pakistan's first match will be against China
Next

ایشین انڈر 18 ہاکی کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان کا پہلا مقابلہ چین سے ہوگا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme