Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق سے متعلق کتاب ‘سچ کی جنگ’ کی تقریب رونمائی

By FARHAN.YOUNAS1992
May 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق سے متعلق کتاب ‘سچ کی جنگ’ کی تقریب رونمائی

اسلام آباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کتاب ‘The Battle of Truth’ (سچ کی جنگ) کی تقریب رونمائی ہوئی جہاں وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا کہ دنیا نے بھارت کا بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال عزیز موجود تھے، وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے پکچر بک ‘The Battle of Truth’ کی رونمائی کی اور اس موقع پر کتاب کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے معرکہ حق میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتح کے پیچھے پوری قوم کا جذبہ اور لگن موج تھا، ہم حق اورسچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہوتا اور بیانیے کی جنگ میں پاکستان کے میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہے، دنیا نے بھارت کے بیانیہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے، زندہ قومیں عزت اور وقارکے ساتھ اپنا مقام خود بناتی ہیں، حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد موجود رہی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں، معرکہ حق کے دوران آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات کے درمیان مکمل ہم آہنگی تھی، ہم نے اتحاد کے ساتھ قومی بیانیے کی ترویج کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفاق کی بدولت بیانیہ کی جنگ جیتنا ممکن ہوا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سرکاری اور نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد منظور

Next

پاکستان کی جانب سے یو اے ای میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme