Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

معرکہ حق میں جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا: اسحاق ڈار

By FARHAN.YOUNAS1992
May 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on معرکہ حق میں جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا: اسحاق ڈار

وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈارکا سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نےاپنی سرزمین کا دفاع بھرپور انداز میں کیا، ملکی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج نےدلیری سےجوابی کارروائی کی، بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، بھارت کے الزام تراشی کے اقدامات سیاسی اہداف پرمبنی تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں مسلح افواج نےملک کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان نے بھارت کے لڑاکا طیارے مار گرائے، ایئرچیف مارشل کی قیادت میں شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا، بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے، مقبوضہ کشمیر تنازع کےحل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن نہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر مباحثہ منعقد کیا گیا، پاکستان ای سی او اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فورمز پر بھی روابط کےفروغ اور شراکت داری کا خواہاں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن فورس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے خاتمے کا خواہاں ہے، پاکستان فلسطین کے1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کا خواہاں ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 47 سال بعد ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے مذاکرات ممکن ہوئے، بطور ثالث پاکستان عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

چھٹی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی: طاہر اشرفی

Next

سرکاری اور نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد منظور

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme