Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

حکومت کا گیس بحران پر بڑا ایکشن پلان، توانائی شعبے میں اصلاحات کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on حکومت کا گیس بحران پر بڑا ایکشن پلان، توانائی شعبے میں اصلاحات کا فیصلہ

حکومت نےملک میں جاری گیس بحران سے نمٹنے کیلئے بڑے ایکشن پلان کی تیاری شروع کر دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نےتوانائی شعبےمیں اصلاحات کا فیصلہ اور ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا،جبکہ گیس کی فراہمی،قیمت اورطلب کےمؤثر انتظام کیلئےایک جامع حکومتی فریم ورک تیارکرلیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پرنیشنل کوآرڈینیشن اینڈمینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) کےقیام کافیصلہ کیا گیاہے،جس کےتحت ایک مربوط نظام متعارف کرایاجائےگا،پاورٹاسک فورس کےاقدامات کوبھی اسی کونسل کے دائرہ کار میں لانےکا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعظم نےسیکرٹری پیٹرولیم سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی،جبکہ گیس اصلاحات پر پیشرفت رپورٹ 8 مئی تک جمع کرانےکی ہدایت دی گئی،مزید برآں، وزیراعظم کو ہر ماہ گیس اصلاحات سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

فیصلہ کیا گیا ہےکہ گیس کی سپلائی بہتر ہونےتک نئے آر ایل این جی کنکشنز عارضی طور پر معطل رہیں گے،اضافی گیس کےحصول کیلئے تلاش و پیداوار کمپنیوں سے ہفتہ وار رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں، جن میں ماڑی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، مول اور یو ای پی شامل ہیں۔

حکومت نےملک میں گیس کی دستیابی بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے اور طلب و رسد میں توازن قائم کرنےکیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں گیس دستیابی بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے،گیس طلب و رسد میں توازن کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اس کے علاوہ وزیراعظم نے گھریلو گیس طلب کی منصوبہ بندی میں بڑی تبدیلیوں کی ہدایت کی ہے۔

گھریلو گیس طلب کی منصوبہ بندی میں بڑی تبدیلیوں کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ گیس لوڈشیڈنگ کے اوقات کا ازسرنو جائزہ لینے اور نقصانات میں کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مہنگی درآمدی گیس کےبجائےسستی مقامی گیس کےاستعمال کو فروغ دینےکامنصوبہ بنایا گیا ہے،جبکہ گیس کی قیمت برقراررکھنےکافیصلہ کیاگیاہے،اضافی آمدن حاصل کرنےکیلئےحکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

اوگرا اور متعلقہ ٹاسک فورس کو ان اقدامات کےمالی اثرات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خیبرپختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

Possibility of visa relaxation between Turkey and Saudi Arabia, new progress in diplomatic relations
Next

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ویزا نرمی کا امکان، سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme