Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

Possibility of visa relaxation between Turkey and Saudi Arabia, new progress in diplomatic relations
دنیا

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ویزا نرمی کا امکان، سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 5, 2026 2 Min Read
Comments Off on ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ویزا نرمی کا امکان، سفارتی تعلقات میں نئی پیش رفت

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری کے تسلسل میں دونوں ممالک کچھ شہریوں کے لیے ویزا شرائط ختم کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ معاہدہ بدھ کو انقرہ میں ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران متوقع ہے، جہاں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان مشترکہ طور پر ترکی-سعودی رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدہ ابتدائی طور پر سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے سے متعلق ہوگا، جسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے تعلقات گزشتہ چند برسوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد انقرہ اور ریاض کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے، تاہم 2020 کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر تعلقات کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کیے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ اس موقع پر مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کے حل کے لیے “علاقائی ملکیت” (regional ownership) کے اصول پر بھی زور دیں گے، جبکہ ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

مزید برآں آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ترکی اس بات پر بھی زور دے گا کہ خطے میں کسی نئی اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت کا گیس بحران پر بڑا ایکشن پلان، توانائی شعبے میں اصلاحات کا فیصلہ

Next

ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme