Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

ڈیلی ویجز اور عارضی سروس بھی پنشن میں شمار ہوگی، سندھ ہائی کورٹ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 4, 2026 1 Min Read
Comments Off on ڈیلی ویجز اور عارضی سروس بھی پنشن میں شمار ہوگی، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ نے قرار دیا ہے کہ ڈیلی ویجز اور عارضی سروس بھی پنشن میں شمار ہوگی۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کے دفتری احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے سابقہ سروس کو پنشن میں شامل نہ کرنا غیر قانونی قرار دیا اور تمام واجبات دو ماہ میں ادا کرنے کا حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ نے سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی مدتِ ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ڈیلی ویجز اور عارضی بنیادوں پر کی گئی سروس کو بھی پنشن کے لیے قابلِ شمار قرار دیتے ہوئے سول ایوی ایشن کے دفتری احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے 1998 سے 2001 کے دوران ڈیلی ویجز پر کام شروع کیا تھا جبکہ 2009 میں انہیں مستقل کیا گیا، تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی سابقہ سروس کو پنشن میں شامل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ملازمین کا حق ہے اور سابقہ سروس کو نظر انداز کرنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ کسی انتظامی شرط کے ذریعے ملازمین کے بنیادی حق کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے تمام سروس کے مطابق پنشن واجبات کا ازسرنو حساب لگانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام واجبات دو ماہ کے اندر ادا کیے جائیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈی نینس 2026 کی منظوری دیدی

Next

ضبط شدہ ایرانی کنٹینر کے ارکان پاکستان منتقل، آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان دفترخارجہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme