Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

گرینڈ حیات اسلام آباد کیس طویل قانونی جنگ کے بعد بند کر دیا گیا

By FARHAN.YOUNAS1992
May 3, 2026 2 Min Read
Comments Off on گرینڈ حیات اسلام آباد کیس طویل قانونی جنگ کے بعد بند کر دیا گیا

اسلام آباد کا معروف گرینڈ حیات (ون کونسٹیٹیوشن ایونیو)منصوبہ ایک بار پھرخبروں میں ہے،جس کی طویل قانونی تاریخ،معاہداتی خلاف ورزیاں،سی ڈی اےکی کارروائیاں اورعدالتی فیصلوں کے بعد بالآخر معاملہ اپریل 2026 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے ذریعے حتمی طور پر بند ہو گیا ہے۔

سی ڈی اے نے 2005 میں 13.5 ایکڑ زمین ایک فائیو سٹار ہوٹل کے لیے آلاٹ کی،بی این پی کمپنی نے 4.8 ارب روپےمیں لیزجیتی،سی ڈی اے نے 15% پیمنٹ پرجگہ کمپنی کو تعمیر کے لیےدے دی، لیکن اس کے بعد کمپنی نے کوئی رقم نہ دی اور ری شیڈولنگ کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔

کیس عدالت میں گیا اور 2019 میں سپریم کورٹ نے لیزبحالی کے لیے بی این پی کو 17.5 ارب ادا کرنے کا حکم دیا،لیکن کمپنی نےابھی تک صرف 2.9 ارب جمع کروایا اور 14.5 ارب کی نادہندہ ہے۔ اسی لیے 2023 میں ان کی لیز ختم کر دی گئی۔

پیمنٹ تو الگ بی این پی نےمعاہدے کے برعکس یہاں پر 263 فلیٹس کی تعمیر کی،سی ڈی اے نے فلیٹس کے باہر نوٹس بھی آویزاں کیے کہ اس متناضہ بلڈنگ میں فلیٹس خریدنے والے اشخاص انجام کے خود ذمہ دار ہوں گے لیکن پھر بھی فلیٹس کی خرید و فروخت ہوتی رہی۔

اہم بات یہ کہ 263 فلیٹس میں سےصرف 69 فلیٹس میں لوگ رہہ رہےہیں جبکہ باقی 194 فلیٹس پراپرٹی انوسٹرز خرید و فروخت کررہےہیں۔ 69 فلیٹس میں بھی صرف 15% میں اصل رہائشی ہیں جبکہ 85% ائیر بی این پی یعنی ایک دن کرائے کے لیےاستعمال ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرسی ڈی اے کا عملا بمع اسلام آباد پولیس ان فلیٹس پرگیا اور تمام متعلقہ بندوں کو عدالتی حکم کے مطابق 7 دن کا نوٹس دیا گیا کہ آپ فلیٹ خالی کریں۔

گوکہ سی ڈی اے نے بہت پہلے انجام کی ذمہ داری کا نوٹس لگایا تھا لیکن پھربھی حکومت نے بڑا دل کرتے ہوئے ان کو اوریجنل قیمت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم شہبازشریف کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات،سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Next

لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں شیر کو ہلاک کر کے اس کی کھال اتار دی گئی

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme