Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

آصف علی زرداری سرکاری دورہ مکمل کرکے چین سے پاکستان روانہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on آصف علی زرداری سرکاری دورہ مکمل کرکے چین سے پاکستان روانہ

صدرِ مملکت کو سانیا ایئرپورٹ پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہائی نان کے سینئر رہنما وانگ چیانگ نے الوداع کیا، اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران ہُونان اور ہائی نان میں صنعتی، زرعی اور بحری معیشت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، انہوں نے دورہ چین کے دوران شاؤشان میں چیئرمین ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سی پیک 2.0 کے تحت اندرونِ ملک صنعتی ترقی اور بلیو اکانومی پر پیشرفت، دورے کا اہم محور رہی، چانگشا میں دورے کے دوران پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

سانیا میں صدرِ مملکت کی موجودگی میں مشینری، جانوروں کی ویکسینز اور طبی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی دو یادداشتوں اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

صدرِ مملکت نے چانگشا اور سانیا میں صوبائی سطح پہ پارٹی قیادت کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں، صدر زرداری نے سانیا میں پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بھی کی۔

آصف علی زرداری کے دورے سے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے پس منظر میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال ہوا

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Next

ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme