Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

سپر ٹیکس اسی آمدن پر لاگو ہوگا جس پر بنیادی انکم ٹیکس عائد ہوتا ہے ، وفاقی آئینی عدالت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on سپر ٹیکس اسی آمدن پر لاگو ہوگا جس پر بنیادی انکم ٹیکس عائد ہوتا ہے ، وفاقی آئینی عدالت

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے اطلاق سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ قرار دیا کہ سپر ٹیکس عام انکم ٹیکس کے علاوہ ہے اس کا متبادل نہیں۔ سپر ٹیکس صرف اسی آمدن پر لاگو ہوگا جس پر بنیادی انکم ٹیکس عائد ہوتا ہے۔جائیداد یا شیئرز کی فروخت پر اگر قانون کے تحت چھوٹ حاصل ہے تو وہاں سپر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 4 سی کے تحت سپر ٹیکس کا نفاذ آئینی قرار دیدیا گیا، چیف جسٹس امین الدین کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سپر ٹیکس کا نفاذ انکم ٹیکس سے آزاد اور ایک الگ ٹیکس کے طور پر تصور کیا جائے گا۔ٹیکس سے مستثنیٰ آمدن پر سپر ٹیکس کا اطلاق  نہیں ہوگا۔

جائیداد یا شیئرز کی فروخت پر اگر قانون کے تحت چھوٹ حاصل ہے تو وہاں سپرٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ اسی طرح وراثت یا مخصوص مدت کے بعد حاصل ہونے والی آمدن بھی سپر ٹیکس سے مستثنیٰ رہے گی۔ زرعی زمین کی فروخت اور اس سے حاصل آمدن پر بھی سپر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

عدالت نے قرار دیا کہ سیکشن سی 4 کا اطلاق ان تمام آمدنیوں پر ہوگا جو علیحدہ ٹیکس رجیم کے تحت آتی ہیں۔ سرمائے میں اضافہ، پیٹرولیم اور ایکسپلوریشن کمپنیوں پر ٹیکس کا اطلاق قانونی حدود اور معاہدوں کے مطابق ہوگا۔ فلاحی اور پنشن فنڈز کو بھی استثنیٰ کے لیے تصدیقی عمل مکمل کرنا ہوگا۔سیکشن 4 سی کا اطلاق ٹیکس سال 2022 اور اس کے بعد کے برسوں پر ہوگا۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو آمدن پر ٹیکس لگانے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایف بی آر کو سرکلر جاری کرنے کی ہدایت دائرہ اختیار سے باہر ہے عدالت نے قرار دیا کہ ماضی سے ٹیکس لاگو کرنا قانوناً جائز ہے اور مخصوص شعبوں پر مختلف شرح سے ٹیکس لگانا امتیازی سلوک نہیں بلکہ قانون سازوں کا اختیار ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان،جنوبی کوریا نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کرلیا

Next

ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام، شارٹ فال 683 ارب روپے تک پہنچ گیا

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme