Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: محمد اورنگزیب

By FARHAN.YOUNAS1992
June 16, 2026 2 Min Read
0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مزید عالمی بانڈز کے اجرا کا خواہاں ہے، ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان 2027 کے لیے اپنی معاشی بہتری دیکھ رہا ہے، تاہم بجٹ میں فوری تبدیلی کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جنگ کے دوران توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، سپلائی چینز کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا، اس تنازع نے مہنگائی کو دوبارہ دو ہندسوں میں پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مالی سال 2027 کے بجٹ میں معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے، اگلے سال مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے، دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ کرکے انہیں 3 ہزار ارب روپے تک بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ ٹیکس آمدن پر انحصار کیا گیا ہے، کمرشل قرضوں سے قرض دہندگان کا پروفائل تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کچھ دوطرفہ قرضوں کی جگہ کمرشل قرضے لے سکیں، ہمارا مقصد بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافہ کرنا نہیں ہے، پاکستان نے گزشتہ ماہ یو اے ای کے 3.4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس واپس کیے، اس کے ساتھ ساتھ اماراتی کمرشل بینکوں سے بھی معاونت حاصل کی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مزید پانڈا بانڈز، یورو بانڈز، امریکی ڈالر بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، بانڈز کے حجم کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے، اگلے مالی سال میں 2.82 ارب ڈالر کی کمرشل اور یورو بانڈ فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے مساوی پانڈا بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی حاصل ہے، 25 کروڑ ڈالر کے پہلے پانڈا بانڈ اجرا کو 95 فیصد ضمانت حاصل تھی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کرپٹو کرنسی، ٹوکنائزیشن اور ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینجز کو پہلے ریگولیٹ کرے گی، اس کے بعد ان پر ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد اورنگزیب مسلسل تین بجٹ پیش کرنے والے چند پاکستانی وزرائے خزانہ میں شامل ہو گئے ہیں، کیونکہ پاکستان میں اکثر حکومتیں اپنی مدت پوری نہیں کرتیں، پاکستان میں وزرائے خزانہ بھی بار بار تبدیل ہوتے رہے ہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

ایرانی مذاکراتکاروں نے مکمل اختیارات کے ساتھ امریکا کے ساتھ مذاکرات کئے، اسماعیل قانی

Next

بجٹ پر حکومت اور پی پی میں اختلافات دور نہ ہوسکے، بلاول نے احتجاجاً اسمبلی میں تقریرملتوی کردی

No Comment! Be the first one.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme