Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

By FARHAN.YOUNAS1992
May 21, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان اور آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان اور آئی ایم ایف نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ پرمذاکرات آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھنےکا فیصلہ کیاہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس وصولی بہتر بنانے اور معاشی اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا نے دورہ پاکستان مکمل ہونے پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، اصلاحاتی اقدامات اور مالی سال 2026-27 کے بجٹ حکمتِ عملی پر تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی۔

مذاکرات میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پاکستانی معیشت پر ممکنہ اثرات، ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف کےمطابق پاکستانی حکام  نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد بنیادی بجٹ سرپلس کے ہدف پرقائم رہنے کےعزم کااعادہ کیا، اس مقصد کے لیے ٹیکس نیٹ میں توسیع،ٹیکس نظام میں بہتری،سرکاری اخراجات میں اصلاحات اوروفاقی وصوبائی سطح پر مالیاتی نظم ونسق مضبوط بنانےپر اتفاق کیاگیا۔

 اسٹیٹ بینک نےمہنگائی پرقابو پانے کےلیےسخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہارکیاہےجبکہ روپےکی قدر میں لچک کو معاشی جھٹکوں سےنمٹنے کےلیےاہم قرار دیا گیا۔

مذاکرات میں توانائی شعبےکی اصلاحات،سرکاری اداروں کی نجکاری وبہتری،مالیاتی شعبےمیں اصلاحات اورنجی سرمایہ کاری کےفروغ پربھی گفتگو ہوئی،اسکےعلاوہ آرایس ایف پروگرام کے تحت ماحولیاتی خطرات سےنمٹنے،بجٹ منصوبہ بندی میں ماحولیاتی عوامل شامل کرنے اور بجلی سبسڈی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن نےوفاقی اورصوبائی حکام کےتعاون،تعمیری روابط اور بہتر معاشی پالیسیوں کے عزم کو سراہتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیل سے حراست میں لیے گئے غزہ فلوٹیلا کارکنوں کی رہائی، ترکی کے ذریعے ملک بدری کا فیصلہ

Next

پاکستان کا ایک سے 3 ماہ تک کے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک ذخائر بنانے کا فیصلہ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme