Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

پاکستان کی ترقی کوپروپیگنڈے، جعلی خبروں، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے نہیں روکاجاسکتا، فیلڈ مارشل

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان کی ترقی کوپروپیگنڈے، جعلی خبروں، بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے نہیں روکاجاسکتا، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  پراکسیز اور  منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں ناکام ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا ، کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ نے کیا۔

فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج،کوئٹہ میں زیرِتربیت افسران اورفیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے اسٹاف کالج  کے اعلیٰ تربیتی معیار، استعداد اورپیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ابھرتی ٹیکنالوجیز، ملٹی ڈومین آپریشنز سمیت  تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے باخبر رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جدید جنگ کے تیزی سے بدلتے ہوئے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ  اس کالج کے فارغ التحصیل افسران اپنی غیرمعمولی کارکردگی اورپیشہ ورانہ لگن کے باعث ہمیشہ نمایاں رہے ہیں، افسران بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں کا مؤثرجواب دینے کیلئے اپنی اور اپنے جوانوں کی مسلسل تربیت یقینی بنائیں اور پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور آپریشنل برتری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات فارمیشنز کے افسران اور جوانوں سے بھی  ملاقات کی، اس دوارن  فیلڈ مارشل نے  بلوچستان میں امن، استحکام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کیلئے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف  کرتے ہوئے  ان کی  آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ عزم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،پاکستان کی ترقی اورعروج کو پروپیگنڈے، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، دشمن قوتیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث بالآخر ناکام ہوں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے کہا کہ  پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژکرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں ناکام ہوں گی ، پائیدار ترقی، عوام دوست حکمتِ عملی اوربہتر طرزِ حکمرانی کے ساتھ مؤثر سکیورٹی اقدامات سے مشروط ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بلوچستان حکومت کی سماجی ومعاشی بہتری اورریاست وعوام کے درمیان تعلق مضبوط بنانے کی کوششوں کو   بھی سراہااور  بلوچستان میں پائیدار امن و استحکام کی اہمیت پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ  طویل المدتی ترقی عوامی فلاح پرمبنی حکمتِ عملی اور بہترطرز ِحکمرانی کے بغیر ممکن نہیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

Next

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme