Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ مذمت کرنے والے ممالک میں پاکستان، ترکیہ، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، اردن، لیبیا، مالدیپ اور سپین شامل ہیں، ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا ایک پُرامن شہری اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام ہے، اس کا مقصد فلسطینی عوام کی سنگین انسانی مشکلات کی جانب عالمی توجہ مبذول کروانا ہے۔

وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی پانیوں میں سابقہ فلوٹیلاز پر اسرائیلی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے شہری کشتیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنانے والے مسلسل اقدامات کی مذمت کی۔

وزرائے خارجہ نے فلوٹیلا میں شامل شہری شرکاء کی حفاظت اور سلامتی پر گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کشتیوں پر حملے اور کارکنوں کی من مانی گرفتاری بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، گرفتار تمام کارکنوں کے حقوق اور وقار کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔

وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ پُرامن انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں پر بار بار حملے بین الاقوامی قانون اور آزادیٔ جہاز رانی کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وزرائے خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عالمی برادری شہریوں و انسانی امدادی مشنز کے تحفظ کو یقینی بنائے، ان خلاف ورزیوں پر احتساب کو یقینی بنانے اور سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف

Next

ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار تھے، تاہم مختلف ممالک کی درخواست پرکارروائی روک دی ہے، امریکی صدر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme