Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف

By FARHAN.YOUNAS1992
May 19, 2026 2 Min Read
Comments Off on سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف

اسلام آباد: ایک اہم پیشرفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ سے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیشرفت رازداری سے جاری کوششوں اور بیک چینل رابطوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد فیملی کی ملاقاتوں سے متعلق کشیدگی کم کرنا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، اس بات کا قوی امکان ہے کہ غیر رسمی ذرائع کے تحت متعلقہ حکام سے رابطے کے بعد یہ ملاقات ممکن ہو سکے گی۔

اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی کی بیٹی کو اپنی والدہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی، تاہم بعد میں جب اس ملاقات کی تفصیلات بشریٰ بی بی کی بہن کے ساتھ شیئر کی گئیں اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ملاقات کی مزید درخواستوں پر اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق، حکام نے اس انکشاف کو اس مفاہمت کی خلاف ورزی قرار دیا کہ ان ملاقاتوں کی تفصیلات عوامی سطح پر زیرِ بحث نہیں لائی جائیں گی۔

ادھر عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت دلانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیشرفت کا انحصار اس بات پر ہو سکتا ہے کہ اہلِ خانہ تحریری یقین دہانی کرائیں کہ وہ ملاقاتوں کے بارے میں عوامی بیانات سے گریز کریں گے۔

علاوہ ازیں، ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حالیہ بیانات پر پاکستان تحریکِ انصاف کو تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ تحفظات مبینہ طور پر پشین میں ایک عوامی اجتماع کے دوران اور 14 مئی کو خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے جڑے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران آفریدی سے منسوب بیانات کے بعد سامنے آئے۔

انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق سہیل آفریدی نے مبینہ طور پر ایسے بیانات دیے جو براہِ راست فوج پر تنقید سمجھے جاتے ہیں، اس وجہ سے سرکاری حلقوں میں تشویش اور ناراضی پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ تحفظات بعد ازاں پی ٹی آئی قیادت تک پہنچا دیے گئے۔ ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ یہ تحفظات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان تک بھی پہنچائے گئے، جنہوں نے مبینہ طور پر یقین دہانی کرائی کہ اگر خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سے متعلق الزامات درست ہوئے تو آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

تاہم، دی نیوز کے رابطہ کرنے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے اس معاملے پر تبصرے سے انکار کیا۔ اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی ملاقات دراصل بعض حلقوں کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے اور اعتماد سازی کے اقدامات کیلئے جاری کوششوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

Next

پاکستان سمیت 10 ممالک کی گلوبل صمود فوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme