Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم

By FARHAN.YOUNAS1992
April 30, 2026 2 Min Read
Comments Off on وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم کر دیئے۔۔

’وزیراعظم اپنا گھر سکیم‘ کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے، اس سکیم کا اطلاق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کو چھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے، گھر ہو تو اپنا،اس حوالے سے یہ تقریب انتہائی یادگار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کے تحت 20 سال کیلئے قرض دیا جائے گا، سکیم کو کامیاب بنانے میں بے حد محنت کی گئی، سکیم میں پہلے سال میں 50 ہزار گھر بنائے جائیں گے، آئندہ برسوں میں 5 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اکابرین اور نجی شعبے کی مشاورت سے سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے، آج کی اس تقریب میں ڈرائیور غلام حسین کو بھی گھر بنانے کیلئے قرض ملا، لوگوں کی بڑی تعداد جو اپنے گھر سے محروم ہے، ماہانہ بنیادوں پر سکیم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سکیم میں شامل بینکوں کو 14 اگست پر میڈل دیے جائیں گے، حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، مایہ ناز بر آمد کنندگان کو سفیر عمومی بنایا، 2 سال کیلئے بلیو پاسپورٹ دیا۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

وادی کالاش یونیسکو کے ثقافتی ورثوں کی ابتدائی فہرست میں شامل

Next

پاک بحریہ میں پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع ناقابلِ تسخیر

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme