Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا

By FARHAN.YOUNAS1992
April 23, 2026 2 Min Read
Comments Off on وزیراعلیٰ پنجاب نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

اس اہم منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی، حکومتی حکمتِ عملی کے مطابق اراضی کی نشاندہی پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13,812 زرعی لاٹس کے ذریعے 88,780 خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ چولستان کے علاقے میں 16,685 لاٹس مختص کی گئی ہیں جن سے 101,111 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی زمین فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت کے مطابق سکیم کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی اراضی کاشت کیلئے دی جائے گی، جبکہ آبادکاری کیلئے فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی ون ٹائم گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ میں اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم“کیلئے 43938 ایریاز اور چولستان میں 83425 ایریاز، آبپاشی اور زرخیزی کو مد نظر رکھ کر نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ اراضی بیروزگار دیہاتی کاشتکاروں کو 10 سال کیلئے فراہم کی جائے گی اور اس کا استعمال صرف زرعی مقاصد کیلئے ہوگا، کسی بھی قسم کی پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، کاشتکار اپنی مرضی کی فصل اگانے کے مجاز ہوں گے، جبکہ ہر لاٹ کے ساتھ ایگریکلچر افسر اور زرعی انٹرنی بھی تعینات کئے جائیں گے تاکہ فنی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ زمینوں کا معائنہ کرے گی اور کاشت کے عمل کا جائزہ لے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ “اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم” دیہی غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کی جانب ایک انقلابی قدم ثابت ہوگی۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

کتاب انسان کی بہترین دوست، ہر دور میں رہنمائی کرتی ہے: صدر، وزیراعظم

Next

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: فنانشل ٹائمز

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme