Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

قومی

پیٹرولیم لیوی کا معاملہ آئی ایم ایف کیساتھ اٹھایا جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت

By FARHAN.YOUNAS1992
April 1, 2026 2 Min Read
Comments Off on پیٹرولیم لیوی کا معاملہ آئی ایم ایف کیساتھ اٹھایا جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی کے ڈھانچے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات کرے، تاکہ ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر پڑنے سے روکا جا سکے۔ 

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے منگل کو وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھائے تاکہ پیٹرولیم قیمتوں میں کسی ممکنہ رد و بدل کو موجودہ لیوی کے ذریعے متوازن کیا جا سکے۔ اس وقت حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 100 اور ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے لیوی عائد کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر یہ لیوی آئی ایم ایف کی شرائط کا حصہ ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پہلے ہی ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے 129 ارب روپے کی خطیر سبسڈی خرچ کر چکی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ریلیف ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر مد میں بچت کے ذریعے فراہم کیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت عوام کو عالمی تیل منڈی کی اتار چڑھاؤ کے مکمل اثرات سے بچانے کیلئے پرعزم ہے۔

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران جنگ کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملکی پیٹرولیم نرخوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت بالکل واضح ہے کہ ہر ممکن اقدام کیا جائے تاکہ یہ جھٹکا عوام کیلئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سبب نہ بنے۔

انہوں نے بتایا کہ فنانس ڈویژن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ لیوی کی تشکیلِ نو سے متعلق ایک تفصیلی تجویز پر بات کرے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ایسے آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے جن کے ذریعے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ پاکستانی عوام پر منتقل ہونے سے روکا جا سکے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

خطے میں قیام امن؛ ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اہم اجلاس

Next

وزیراعظم شہباز شریف سے VEON گروپ کے سی ای او کان ترزی اوعلو کی ملاقات

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme