Skip to content
-
Subscribe to our newsletter & never miss our best posts. Subscribe Now!
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

uraan digital uraan digital

Stay informed with the latest global news updates, in-depth analysis, and expert opinions on current events shaping our world.

  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
  • صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زورJune 17, 2026
  • محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نوازJune 17, 2026
  • یمن بحران کے حل میں پیش رفت ممکن، پاکستان نے سیاسی عمل اور مذاکرات پر زور دے دیاJune 17, 2026
  • بجٹ سے متعلق تحفظات پر حکومت سے بات چیت جاری ہے: بلاول بھٹوJune 17, 2026
  • Home
    • Home Two
  • Single
  • Archive
    • Categories
      • Tech
      • Travel
      • business
      • health
      • Lifestyle
      • Tags
    • Author
  • Pages
    • 404 Error
    • Search
  • Contact Us
  • View Premium
Subscribe
Close

Search

پاکستان

فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ کا دورہ ایران مکمل،وطن واپس پہنچ گئے۔

By FARHAN.YOUNAS1992
April 18, 2026 1 Min Read
Comments Off on فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ کا دورہ ایران مکمل،وطن واپس پہنچ گئے۔

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، جاری سفارتی کوششوں اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان، وزیر اعظم اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی ایرانی قیادت تک پہنچایا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ دورہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے مصالحتی کردار اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

Author

FARHAN.YOUNAS1992

Follow Me
Other Articles
Previous

بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی،

Next

پاکستان کی ثالثی کی کوششیں اور صدر ٹرمپ کے جارحانہ بیانات، معاہدہ غیر یقینی ؟

An online newspaper is a digital platform that delivers news and information over the internet, allowing readers to access articles anytime and from anywhere.

Address:
221B Baker Street, London NW1 6XE, United Kingdom

Contact:
+44 20 7946 0958

Email:
contact@globalnewsdaily.com

Copyright 2026 — uraan digital. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme